ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخاب کے لیے مندر کا مسئلہ اٹھا رہی ہیں بی جے پی اور شیوسینا

لوک سبھا انتخاب کے لیے مندر کا مسئلہ اٹھا رہی ہیں بی جے پی اور شیوسینا

Sat, 24 Nov 2018 23:40:17    S.O. News Service

نئی دہلی ،24نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے رام مندر مسئلہ اٹھانے پر ہفتہ کو بی جے پی اور شیوسینا پر نشانہ لگایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ان پارٹیوں کی اپنی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کی سیاسی چال ہے۔مایاوتی نے کہا کہ کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، توسیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو نتائج کا انتظار کرنا چاہئے اور مسئلے کو اس طرح نہیں اٹھانا چاہئے ۔بی ایس پی سربراہ نے میڈیا کے سامنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کے لئے انہوں نے رام مندر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگرہندووادی تنظیموں کا ارادہ نیک ہوتا تو وہ پانچ سال انتظار نہیں کرتے۔ یہ ان سیاسی چالوں کے سوائے اور کچھ نہیں ہے۔ شوسینا اور وی ایچ پی جیسے ان کے ساتھی جو کچھ کر رہے ہیں، وہ ان کی سازش کا حصہ ہے۔ رام مندر کے جلد تعمیر کے لئے مختلف تنظیم آج ایودھیا میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نے اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھیم آرمی جیسی تنظیموں سے دور رہیں جو چندہ اکٹھے کرنے کے لئے اپنی ریلیوں میں مبینہ طور پر ان کا اور بی ایس پی کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ ایسی تنظیم انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کی تنظیم لوگوں کوبرادری کے نام پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صرف تشدد ہوگا اور معاشرہ تقسیم ہوگا ۔ 


Share: